خاتون ایرانی ویٹ لفٹر نے ورلڈ یوتھ پاورلفٹنگ میں نئی تاریخ رقم کرلی

تہران، ارنا- خاتون ایرانی ویٹ لفٹر "یکتا جمالی" نے تاشقند میں منعقدہ ورلڈ یوتھ پاورلفٹنگ مقابلوں کی 87 کلوگرام کی کیٹیگری میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 92 کلوگرام کا وزن اٹھاکر ایک کانسی کے تمغے کو اپنے نام کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق، ورلڈ یوتھ پاورلفٹنگ مقابلوں کا مردوں اور خواتین کے دونوں حصوں میں ازبکستان کے شہر تاشقند میں انعقاد کیا جا رہا ہے؛ ان مقابلوں میں ایران سے یکتا جمالی نے 87 کلوگرام کی کیٹیگری کے پہلے مرحلے میں 85 اور دوسرے مرحلے میں 90 کلوگرام کا وزن کو اٹھایا۔

جمالی نے پھر تیسرے مرحلے میں اپنی مکمل مہارت کا جوہر دیکھاتے ہوئے 92 کلوگرام کا وزن اٹھاتے ہوئے تیسری پوزیشن کو اپنی نام کرلیا اور ملک کا نام روشن کرلیا۔

اس زمرے میں ازبک ویٹ لفٹر نے 111کلوگرام کا وزن اٹھاکر ایک طلائی تمغہ اور امریکی نمائندے نے 93 کلوگرام کا وزن اٹھاکر ایک چاندی کے تمغے کو جیت لیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha