بصارت سے محروم دو ایرانی جوڈو کھیلاڑیوں نے 2 چاندی کے تمغے جیت لیے

تہران، ارنا- بصارت سے محروم دو ایرانی جوڈو کھیلاڑیوں نے باکو میں منعقدہ گرینڈ پری مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو چاندے کے تمغوں کو اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق، باکو گرینڈ پری مقابلوں میں ایران سے "وحید نوری" نے 90 کلوگرام کی کیٹیگری میں جارجیا، ازبکستان اور قازقستان کیخلاف کھیلے گئے میچوں میں کامیابی حاصل کرکے فائنل مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

انہوں نے فائنل مرحلے میں یوکرائنی حریف جن کو عالمی درجہ بندی میں پہلی پوزیش حاصل ہے، کیخلاف میچ میں کامیابی سے ہم کنار نہ ہوسکے اور ایک چاندی کا تمغہ جیت لیا۔

اس کے علاوہ دیگر ایرانی کھیلاڑی "محمد رضا خیر اللہ زادہ" نے 100 کلوگرام کی کیٹیگری میں یونان اور برازیل کے نمائندوں کیخلاف کھیلے گئے میچز میں کامیابی کے حصول کیساتھ فائنل میں جگہ بنالی۔

انہوں نے فائنل مرحلے میں ازبک حریف کیخلاف میچ میں اپنی مکمل مہارت کا جوہر دیکھایا تا ہم انہوں نے شکست کھائی اور دوسری پوزیشن اپنی نام کرلی۔

واضح رہے کہ ایرانی جوڈو کھیلاریوں نوری اور خیراللہ زادہ نے ٹوکیو اولمپک مقابلوں کا کوٹہ حاصل کرلیا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .