ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات کا 18 جون کو انعقاد کیا جائے گا: صدر روحانی

تہران، ارنا – ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ ایران کی تیرہویں صدارتی انتخابات کا 18 جون کو انعقاد کیا جائے گا اور دنیا کی نگاہ ایرانی انتخابات پر مرکوز ہے۔

یہ بات حسن روحانی نے منگل کے روز کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے کورونا میں مختلف شعبوں میں اقتصادی شعبے میں ملک کے اعدادوشمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ برسوں میں تیل کی برآمدات کے شعبے میں پیٹروکیمیکلز مصنوعات اور اسٹیل کی  برآمدات نے ہم کو بہت مدد کی ہے اور  ہماری نان آئل مصنوعات کی برآمدات اور درآمدات کی شرح بالترتیب 40 ارب اور 42 ارب ڈالر تھی۔

انہوں نے کہا کہ ایک امریکی عہدیدار نے کہا کہ ہم نہیں سوچتے تھے کہ پابندیاں کے باوجود ایران پٹرول کی برآمدات کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پٹرول کے درآمد کنندہ تھے جبکہ فی الحال پابندیوں کے باوجود ہم پٹرول ، بجلی اور گیس کے برآمد کنندہ ہیں۔

روحانی نے ویانا میں جوہری مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں قوم سے وعدہ کرتا ہوں کہ ویانا مذاکرات کا خاتمہ ایرانی قوم کی فتح ہے اور آج بھی ہم نے بڑے اقدامات اٹھائے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha