"شاہنامہ فردوسی؛ فارسی زبان کی لافانی کا راز" کے عنوان سے ورچوئل عالمی ویبنار لاہور میں قائم اسلامی جمہوریہ ایران کے ہاؤس آف کلچر کے زیر اہتمام مختلق ممالک بشمول ایران ، پاکستان ، ترکی ، افغانستان ، مشرقی وسطی کے ممالک، ایشیاء اور برطانیہ کے مفکرین کی شرکت کے ساتھ منعقد ہوا۔
اس ویبنار میں لاہور میں تعینات ایرانی قونصل جنرل ' محمد رضا ناظری' اور لاہور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ہاؤس آف کلچر کے سربراہ ' جعفر روناس' نے بھی تقریر کرتے ہوئے شاہنامہ فردوسی کے ذریعے خطے کی قوموں کے قریبی رابطے میں اور فارسی زبان کے پھیلاؤ میں اس کے ناقابل تلافی کردار کی وضاحت کی۔
اس ویبنار میں شرکاء نے کہا کہ موجودہ دور میں شاہنامہ۔، حکمت کا خزانہ اور قوموں کےدرمیان ایک ربط ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل نے شاہنامہ کو دنیا کا ایک انوکھا اور فنکارانہ ادبی شاہکار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ا اور کہا کہ یہ بین الاقوامی اثرحکمت، علم ، اخلاقیات اور پرامن بقائے باہمی کے لئے مختلف مشوروں سے بھر پور ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNAURD
آپ کا تبصرہ