ایران ریکسیو اور امدادی کاموں کے شعبے میں دنیا کے دس ممالک میں سے ایک ہے

شہرکرد، ارنا - ایرانی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے ریسکیو اینڈ ریلیف آرگنائزیشن کے ڈپٹی چیف نے کہا ہے کہ بچاؤ اور امدادی کاموں کے شعبے میں موجودہ صلاحیتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران اس شعبے میں دنیا کے دس ممالک میں سے ایک ہے۔

یہ بات محمد باقر محمدی نے منگل کے روز ارنا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوںنے مزید بتایا کہ دنیا میں قدرتی اور غیر فطری آفات کی 43 قسموں میں سے ایران میں اب تک 37 ایسے واقعات پیش آئے ہیں اسی وجہ سے ہم  ایسے آفات کے مقابلے کرنے کے لیے قابل قبول صورتحال میں ہیں۔

امدادی کارکنوں نے گذشتہ سال ملک بھر میں 207 ہزار افراد کی مدد کی  جس دوران 27 ہزار حادثے رونما ہوئے ہیں اور 207 ہزار افراد کو بچایا گیا۔

محمدی نے مزید کہا کہ گذشتہ سال ، چہار محال بختیاری میں 785 ریسکیو مشن انجام دیئے گئے ہیں جو ملک کے امدادی کاموں کا 2.5 فیصد ہے اور اس صوبے کی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی ملک میں 18 ویں نمبر پر ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha