اس موقع پر "محمد جواد ظریف" نے ویٹیکن کے وزیر اعظم کو جوہری معاہدہ، علاقے خلیج فارس، فلسطین، مغربی ایشیا اور افغانستان سے متعلق اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف کی وضاحت کی۔
دراین اثنا کاردینال پارولین نے اسلامی جمہوریہ ایران سے باہمی دلچسبی امور پر مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے میں دلچسبی کا اظہار کردیا۔
واضح رہے ظریف نے اس ملاقات کے بعد دنیا کے کیتھولک کے رہنما پوپ فرانسس سے ملاقات اور گفتگو کی۔
اس موقع پر ظریف نے امریکہ کیجانب سے ایران کیخلاف ظالمانہ پابندیوں بالخصوص ادویات اور ویکسین کی فراہمی میں ایران کیخلاف معاشی جنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے اس حوالے سے پوپ فرانسس کے تعمیری موقف کا شکریہ ادا کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے مختلف مذاہب کیجانب سے فلسطین عوام کیخلاف مسلط کردہ سخت صورتحال سے متعلق پوپ فرانسس کا مثبت موقف اپنانے کا شکریہ بھی کیا۔
اس ملاقات میں، عالمی برادری میں اخلاقی اصولوں کے میدان میں الہی مذاہب کے مشترکہ نظریہ کے ساتھ ساتھ خاندان کی اہمیت کی حمایت، جیسے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ