ایرانی شارٹ فلم "Blue Red" کو بیک وقت تین بین الاقوامی میلوں میں منتخب کیا گیا

تہران، ارنا- ایرانی فنکار کی بنائی گئی فلم Blue Red کو بیک وقت دو میلوں نیویارک- استنبول اور گولڈن برج استنبول میں منتخب کرنے سمیت اسے اطالوی اسورڈو فیسٹیول کی فائنلسٹ کے طور پر منتخب کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق "احسان نصری" کی ہدایتکاری میں بنائی گئی اس شارٹ فلم کو صرف ایک ہی ہفتے کے اندر ان تین بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں منتخب کیا گیا؛ "اکرم خوشبخت" اس فلم کی خاتون پروڈیوسر ہے۔

اس فلم کو نیویارک- استنبول اور گولڈن برج استنبول کے دو میلوں میں منتخب کیا گیا اور اسی وقت میلان- اٹلی اسورڈو بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں فائنلسٹ ہوگئی اور فیسٹیول کے ججوں نے اس کی تعریف کی۔

اس فلم کے خلاصے سے متعلق کہا گیا ہے کہ: "تمام تضادات اور اختلافات کے باوجود کسی مقصد کو حاصل کرنے کیلئے متحد ہوسکتے ہیں؛ جیسے کہ سرخ اور نیلے رنگ کو ایک مقصد یعنی جامنی رنگ بنانے کیلئے ایک دوسرے کیساتھ ملایا جا سکتا ہے۔"

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha