ایران کو کوویکس کوٹہ سے کورونا ویکسین کی دوسری کھیپ حاصل

تہران، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران نے کوویکس میکانزم میں شریک ممالک میں سے ایک کی حیثیت سے اپنے مالی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے کوویکس کے ذریعے کورونا ویکسین کی دوسری کھیپ کو حاصل کردیا جو ایک ملین اور 452ہزار ڈوز ایسٹرازینکا ویکسین پر مشتمل ہے۔

ایرانی وزارت صحت نے پیر کے روز اعلان کردیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے کوویکس میکانزم میں شریک ممالک میں سے ایک کی حیثیت سے اپنے مالی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے کوویکس کے ذریعے کورونا ویکسین کی دوسری کھیپ کو حاصل کردیا جو ایک ملین اور 452ہزار ڈوز ایسٹرازینکا ویکسین پر مشتمل ہے۔

اطالوی کمپنی(Catalent Anagni) میں تیار کی گئی ایسٹرازینکا ویکسین کی کھیپ 16 مئی کو امام خمینی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچ گئی یونیسف کی تکنیکی ٹیموں کی موجودگی میں ایرانی وزارت کے نمائندوں کے حوالے کیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ کوویکس میکانزم میں ویکسین بھیجنے والے کی حیثیت سے یونیسف کی حمایت کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کو اس سال 5 اپریل کو جنوبی کوریا میں تیار کی جانے والی ایسٹرازینکا ویکسین کی پہلی کھیپ موصول ہوئی۔ جو 700 ہزار اور 800 ڈوز ویکسین پر مشتمل تھی۔

ایرانی وزیر صحت سعید نمکی نے پہلے اعلان کیا تھا کہ ایران نے کوویکس کے کوٹے سے 16 ملین اور 800 ہزار ویکسین خریدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوویکس (COVAX) کووڈ 19 ویکسینوں کی عالمی رسائی یا کووڈ 19 ویکسینز گلوبل ایکسیس کا مخفف ہے۔ یہ ایک عالم گیر پہل ہے جس کا مقصد کووڈ-19 ویکسینوں کی مساویانہ رسائی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURD

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha