ایران فلسطین اور القدس کے مقاصد کی حمایت کرنے کا علمبردار ہے: اسماعیل ہنیہ

تہران، ارنا - فلسطین کی اسلامی مزاحتمی تنظیم حماس کے سربراہ نے فلسطین کی حمایت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران فلسطین اور القدس کے مقاصد کی حمایت میں دنیا کےعلمبردار ممالک میں سے ایک ہے۔ 

یہ بات اسماعیل ہنیہ نے اسلامی بیداری کی عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل 'علی اکبر ولایتی'  کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ مزاحمت بہادری کی علامت ہے اور القدس تقدیس اور پاکیزگی کی علامت ہیں ، اور تقدس اور بہادری شانہ بشانہ ہیں۔ اللہ کے فضل و کرم سے فلسطینی عوام ہمیشہ متحد ہیں۔ القدس اور مسجد اقصی کی حمایت تمام فلسطینیوں کے اتحاد کے ساتھ جاری ہے۔

انہوں نےکہا کہ ہم ایرانی سپریم لیڈرسے سلام پیش کرتے ہیں اور شہدائے اسلام خاص طور پر شہید سلیمانی کیلئے علودرجات اور مغفرت کی دعا کرتے ہیں۔

فلسطین کے معزز عوام نے25 سال سے زائد غاصب صہیونی حکومت کے جرائم کے سامنے مزاحمت کر کے ان مجرموں کا مقابلہ کیا اور یہ ظاہر کیا ہے کہ وہ اسلامی بیداری کا علمبردار ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha