16 مئی، 2021، 6:40 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84331462
T T
0 Persons
2022ء فٹبال ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ مقابلوں میں ایرانی ریفریز کی موجودگی

تہران، رنا- عالمی فٹبال فیڈریشن نے قطر میں منعقدہ 2022 فٹبال ورڈ کپ کے کوالیفائنگ مقابلوں میں ایرانی ریفریز کو حصہ لینے اور مقابلوں کی ریفری کرنے کی دعوت دی۔

تفصیلات کے مطابق قطر میں منعقدہ فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائر مقابلے ایشیا کے 8 ممالک میں منعقد ہو جاتے ہیں اور فیفا نے ان اہم مقابلوں میں ریفری کرنے کیلئے ایرانی ریفریز کی 3 ٹیموں کو حصہ لینے کی دعوت دی ہے۔

ایران سے "علیرضا فغانی"، "محمد رضا منصوری" اور "محمد رضا ابوالفضلی" کی ٹیم، آٹھویں گروہ میں جنوبی کوریا روانہ ہوگی؛ اس گروہ کے مقابلوں کا لبنان، شمالی کوریا، ترکماستان، سری لنکا اور جنوبی کوریا کی ٹیموں کی شرکت سے انعقاد کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ "مولود بنیادی فرد"، "علی میرزا بیگی" اور "سعید قاسمی" کی ایرانی ریفری ٹیم، پانچویں گروہ میں قطر روانہ ہوگی؛ اس گروہ میں عمان، بھارت، افغاستان اور قطر کے درمیان کوالیفائر مقابلوں کا انعقاد ہوگا۔

نیز "حسن اکرمی"، "علیرضا ایلدروم" اور "حسن ظہیری" کی ایرانی ریفری ٹیم، جاپان میں میانمار اور جاپان کے درمیان میچ کی ریفری کرے گی۔ اس مقابلے میں ایران سے "پیام حیدری" بطور چوتھے ریفری حصہ لیں گے۔

ان مقابلوں کا 3 سے 15 جون تک بیک وقت 8 گروہوں میں انعقاد کیا جائے گا اور ایرانی فٹبال ٹیم تیسرا گروہ میں ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .