اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا صہیونی جرائم کے خاتمے کا مطالبہ

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزارئے خارجہ کے ہنگامی ورچوئل اجلاس میں حصہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" نے آج بروز اتوار کو صہیونی جرائم اور فلسطین کی تازہ ترین تبدیلیوں سے متعلق اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے ہنگامی ورچوئل اجلاس میں حصہ لیا۔

اس اجلاس میں اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے فلسطینی عوام کی حمایت کرتے ہوئے ناجائز صہیونی ریاست کے جرائم کے خاتمے پر زور دیا۔

واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے اس سے پہلے فلسطین کی اسلامی تحریک کے سیکرٹری جنرل "زیاد نخالہ" سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، اس عزم کا اعادہ کیا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران مزاحتمی فرنٹ کا بدستور حمایت کرے گا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha