میڈیا پر حملہ؛ فلسطینیوں کیخلاف جرائم کو سنسر کرنے کیلئے صیہونزم کا جنون

تہران، ارنا - غزہ میں غیر ملکی میڈیا کی عمارت پر صیہونی حکومت کے جنون آمیز حملے کے نتیجے میں تباہ شدہ میڈیا کے علاوہ ، میڈیا اور سفارتی شخصیات اور اداروں نے اس اقدام کی مذمت کر کے اسے فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے واضح جرائم کے حقائق کو سنسر کرنے اور چھپانے کی ایک کوشش قراردیا۔

گذشتہ روز (پندرہ مئی) صیہونی حکومت نے بین الاقوامی قانون کے خلاف ایک اقدام میں غزہ کے الجلاء ٹاور کو نشانہ بنایا جہاں رہائشی یونٹوں کے علاوہ متعدد بین الاقوامی میڈیا کے دفاتر بھی موجود تھے۔

برطانیہ کے اسلامی انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ مسعود شجری نے غزہ میں بین الاقوامی میڈیا کی عمارت کو مسمار کرنے کے بارے میں کہا کہ صہیونی حکومت حقیقت کو سننے کا متحمل نہیں ہوسکتی ہے۔

انہوںنے بتایا کہ صہیونی حکومت حقیقت کو چھپانے کے لیے کسی بھی طاقت بشمول ہوائی حملوں کے کا استعمال کرتی ہے۔

اقوام متحدہ میں المیادین نیٹ ورک کے آفس کے سربراہ نے کہا کہ امریکی اور یورپی گرین لائٹ صیہونیوں کے جرائم کا نتیجہ ہے اور سلامتی کونسل کو اسرائیل کو کو روکنا اور اس پر پابندیاں عائد کرنا چاہیے

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha