16 مئی، 2021 10:49 AM
Journalist ID: 2393
News Code: 84330759
0 Persons
ارجنٹائن کے ایک تاجر نے ایران میں اسلام کو قبول کیا

مشہد، ارنا - ارجنٹائن کے ایک تاجر نے ایرانی شہر مشہد میں حضرت علی ابن موسیٰ الرضا علیہ السلام کے مقدس روضے میں زبان پر شہادتین جاری کرتے ہوئے دین اسلام کو قبول کرلیا.

"فابیان گارسیا" نامی ارجنٹائنی شخص نے مشہد میں امام رضا کے حرم مطہر میں کلمہ پڑھ کر شہادت دی اور اسلام قبول کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیا۔

اس نومسلم ارجنٹائنی تاجر نےاسلام کو قبول کرنے کے بعد  اپنا نیا نام رضا منتخب کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایران میں تقریبا تین سال سے کاروبار کر رہا ہے اور اس دوران میں اس ملک کی ثقافت اور دین اسلام سے کسی حد تک واقف ہوگیا ہے۔

عیسائی تاجر فابیان گارسیا نے کہا کہ ایران میں اپنے قیام کے دوران اس ملک کے لوگوں کے رسم و رواج  اور ثقافت کا مشاہدہ کرکے اس حوالے سے معلومات حاصل کیا جس کے بعد میں نے اسلام کو قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے پہلی بار مقدس شہر مشہد کا دورہ کیا ہے اور امام رضا کے مزار میں داخل ہونے کے پہلے ہی لمحوں میں ایک روحانیت نے میرے پورے وجود کو پُر کیا جو میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا اور اس وقت ، میں یہ خواہش کرتا ہوں کہ دنیا میں امن اور سلامتی قائم رہے اور دنیا میں کوئی جنگ نہ ہو۔

واضح رہے کہ اللہ پاک نے اس اسلام میں اس قدر خوبصورتی رکھی ہے کہ کوئی لادین بھی اس کا بغور مطالعہ کر لے تو وہ اس کی حقانیت کو مانے بغیر رہ نہیں پاتا یہی وجہ ہے کہ اسلام فوبیا کی تھیوری کے باوجود ہر آنے والے دن کیساتھ دنیا میں مسلمانوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha