ایران کے 13 ویں صدراتی انتخابات میں 592 امیدواروں کی رجسٹریشن

تہران، ارنا- ایران چیف آف الیکشن کمیشن کے سربراہ نے کہا کہ حالیہ پانچ دنوں کے دوران، 592 افراد نے وزارت داخلہ میں حاضر ہوکر 13 ویں صدراتی انتخابات میں امیدوار ہونے کی رجسٹریشن کا فارم پر کردیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجموعی امیدواروں میں سے 40 خواتین اور باقی 522 مرد ہیں۔

ان خیالات کا اظہار "جمال عرف" نے ایران کے 13 ویں صدراتی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی کے اختتام کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے صدارتی امیدواروں کے تعیلمی ڈگروں سے متعلق کہا کہ تعلیم کے لحاظ سے 272 افراد  نے بیچلر یا اس سے کم ڈگری حاصل کی تھی اور 320 افراد نے ماسٹر ڈگری یا اس سے زیادہ درجات حاصل کیے تھے۔

عرف نے کہا کہ عمر کے لحاظ سے 89 افراد کی عمر 40 سال سے کم تھی، 495 افراد کی عمر 40 سے 75 تک تھی اور 8 افراد کی عمر بھی 75 سے زائد تھی۔

انہوں نے کہا کہ بارہویں صدراتی انتخابات میں 1636 افراد صدراتی امیدوار جبکہ گیارہویں صدراتی انتخابات میں 686 افراد صدراتی امیدوار بن گئے تھے۔

عرف نے کہا کہ ان کی رائے میں اس دور کے انتخابات میں ایک عقلی ماحول پیدا ہوا ہے اور آئین کے آرٹیکل 115 کی شق نمبر 35 کے مطابق امیدوار کی صلاحیتوں پر مزید روشنی ڈالی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 13 ویں صدراتی انتخابات کے امیدواروں کی رجسٹریشن کا عمل آج مقامی وقت کے مطابق 18:00 بجے میں ختم ہوا۔

کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے اختتام کے بعد، گارڈین کونسل 16 مئی کی صبح سے 20 مئی کی شام تک 5 دن تک انتخابات میں امیدواروں کی اہلیت کی جانچ کرے گی۔

اس کے بعد 28 مئی سے 20 دن تک؛ منظور شدہ امیدواروں کو موقع کہ وہ اپنے پروگراموں، خیالات اور رائے کو عوام کے ساتھ بانٹ سکیں اور عوام سے اپنا تعارف کریں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے تیرہویں صدراتی انتخابات کا 18 جون کو ملک بھر میں انعقاد کیا جائے گا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha