ایرانی شہر شیراز 9 ممالک کی شرکت سے عالمی ٹینس مقابلوں کی میزبان ہے

شیراز، ارنا- انڈر 18 عالمی ٹینس مقابلوں کا خواتین اور مردوں کے دونوں حصوں میں 9 ممالک کے نمائندوں کی شرکت سے ایران کے جنوبی شہر شیراز میں انعقاد کیا گیا۔

صوبے فارس کی ٹینس تنظیم کے سربراہ نے ارنا نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان مقابلوں کا رومانیہ، ترکی، فرانس، روس، ڈنمارک، برطانیہ، بلجیم اور ایران کے نمائندوں کی شرکت سے انفرادی اور ٹیمی کی صورت میں انعقاد کیا جاتا ہے۔

"سید کاظم چابک" نے مزید کہا کہ ان مقابلوں میں مجموعی طور پر 112 ٹینس کھیلاڑیوں نے حصہ لیا ہے جن میں 10 خواتین اور 12 مرد غیر ملکی ہیں۔

واضح رہے کہ عالمی ٹینس مقابلوں کا 22 مئی تک شیراز کے فیوچر ہوابراد کلب میں انعقاد کیا جاتا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha