ایرانی عدلیہ کا سربراہ  13 ویں صدارتی انتخابات کا امیدوار بن گئے

تہران، ارنا – ایرانی عدلیہ کا سربراہ وزارت داخلہ کے دفتر میں جا کر13 ویں صدارتی انتخابات کا امیدوار بن گئے۔

سید ابراہیم رئیسی آج بروز ہفتہ وزارت داخلہ کے دفتر میں جا کر رجسٹریشن فارم پر کر کے 13 ویں صدارتی انتخابات کا امیدوار بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق، صدراتی انتخابات کے امیدواروں کی رجسٹریشن کے عمل کا 15 مئی (پانچ دنوں تک) تک جاری رہے گا۔

سابق صدر"محمود احمدی نژاد" نے بدھ کو اپنے حامیوں کے ساتھ وزارت داخلہ کے دفتر میں جا کر رجسٹریشن فارم پر کرنے کے بعد اس بات کی تصدیق کی کہ وہ 18 جون کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

نیز دسویں حکومت کے وزیر تیل "رستم قاسمی" نے بھی بطور صدراتی امیداور کے رجسٹریشن فارم کو پر کردیا؛ گزشتہ روز کے دوران بھی پاسداران اسلامی انقلاب کے اعلی کمانڈر اور خاتم الانبیا بیس کے سابق سربراہ جنرل "سعید محمد" نے صدراتی انتخابات کی ڈور میں شامل ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے اختتام کے بعد، گارڈین کونسل 16 مئی کی صبح سے 20 مئی کی شام تک 5 دن تک انتخابات میں امیدواروں کی اہلیت کی جانچ کرے گی۔

اس کے بعد 28 مئی سے 20 دن تک؛ منظور شدہ امیدواروں کو موقع کہ وہ اپنے پروگراموں، خیالات اور رائے کو عوام کے ساتھ بانٹ سکیں اور عوام سے اپنا تعارف کریں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی تیرہویں صدراتی انتخابات کا 28 جون کو ملک بھر میں انعقاد کیا جائے گا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURD

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha