15 مئی، 2021، 10:32 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84329526
T T
0 Persons
پاکستان میں فردوسی کی یاد میں ثقافتی - ادبی ویبنار کا انعقاد

اسلام آباد، ارنا - نامور اور مایہ ناز شاعر "حکیم ابوالقاسم فردوسی"  کی یاد میں ثقافتی - ادبی ویبنار کا ایرانی ، پاکستانی اور افغان مفکرین کی شرکت سے اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

ایران میں 15 مئی کو نامور اور مایہ ناز شاعر "حکیم ابوالقاسم فردوسی" سے خراج عقیدت پیش کرنے کے دن کے موقع پر پاکستان میں ایرانی ثقافتی اتاشی کے زیر اہتمام ثقافتی - ادبی ویبنار ورچوئل طور پر ایرانی سفیر ' سید محمد علی حسینی'، ایرانی ثقافتی اتاشی 'احسان خزاعی، سعدی فاؤنڈیشن کے نمائندے، ایران ، پاکستان اور افغانستان کے ممتاز پروفیسرز ، مختلف یونیورسٹیوں کے شعبہ فارسی زبان کے سربراہان کا ایک گروپ کی موجودگی میں پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

یہ ثقافتی – ادبی ویبنار اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانہ کے ثقافتی اتاشی کے زیر اہتمام ، شاہنامہ ثقافت اور برصغیر میں فارسی زبان کے اثرات کو متعارف کروانے، سائنسی شعور اجاگر کرنے کے مقصد سے سائبر سپیس میں منعقد کیا گیا تھا اور سعدی فاؤنڈیشن کے سربراہ اور فارسی زبان و ادب کی اکیڈمی کے سربراہ "غلام علی حداد عادل" کا پیغام پڑھا گیا۔

مقررین نے افغانستان کے مظلوم اور بے گناہ لوگوں کو شہید کرنے پر تعزیت کا اظہار کر کے حالیہ دہشت گردی کی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے برصغیر میں فارسی زبان کے مقام اور شاندار پس منظر کے ساتھ ساتھ مختلف جہتوں سے شاہنامہ کے بارے میں بھی بات کی اور ایک مضمون پیش کیا۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ فردوسی کا شاہکار 'شاہنامہ سائنس ، اخلاق اور حکمت سے بھرپور ہے تو اسے اقوام عالم کے مابین امن ، دوستی اور محبت کی کتاب سمجھا جاسکتا ہے۔

حسینی نے فردوسی کو ایران اور دنیا بھر میں فارسی ادب کے سب سے زیادہ بااثر شاعر قرار دیا۔

قابل ذکر ہے کہ ایران میں 15 مئی کو نامور اور مایہ ناز شاعر "حکیم ابوالقاسم فردوسی" سے خراج عقیدت پیش کرنے کا دن رکھا گیا ہے؛ ایک ایسے شاعر جنہوں نے دنیائے شاعری میں بلند مرتبہ حاصل کیا اور ان کا شاہکار شاہنامہ بھی مہاکاوی ادب میں چمکتا رہتا ہے۔

حکیم ابوالقاسم حسن پور علی طوسی جو فردوسی کے نام سے مشہور ہیں ، دسویں صدی کے نامور فارسی شاعر ہیں جو ۹۴۰ء میں ایران کے علاقے خراسان کے شہر طوس کے قریب ایک گاؤں میں پیدا ہوئے تھے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .