ایرانی صدر کی اپنے اسلامی ممالک کے سربراہوں کو عیدالفطر کی آمد پر مبارکباد

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے اپنے اسلامی ممالک کے سربراہوں کو عیدالفطر کی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی ممالک کے سربراہوں کے مشترکہ تعاون اور کوششوں کی روشنی میں دنیائے اسلام کے درمیان اتحاد اور یکجہتی میں مزید اضافہ ہوگا۔

ڈاکٹر حسن روحانی نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ عیدالفطر؛ فطرت کی واپسی کا جشن ہے اور روزہ دار لوگوں اور نیک بندوں کیلئے خوشی کا موسم ہے جنہوں نے رمضان الکریم کے زلال نہر میں اپنی جان اور روح کو پاکیزہ کرتے ہوئے اللہ رب العزت کے سامنے سرخرو نکل گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کو یقین ہے کہ اسلامی ممالک کے سربراہوں کے مشترکہ تعاون اور کوششوں کی روشنی میں دنیائے اسلام کے درمیان اتحاد اور یکجہتی میں مزید اضافہ ہوگا۔  

صدر روحانی نے اس امید کا اظہار کرلیا کہ عیدالفطر کی برکت سے جلد از جلد پوری دنیا میں کورونا وبا پر قابو پاسکیں گے۔

واضح رہے کہ ایرانی سپریم لیڈر کے دفتر کے مطابق، آج بروز جمعرات مطابق 13 مئی 2021ء اسلامی جمہوریہ ایران میں عیدالفطرمنائی جاتی ہے۔

رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ اختتام پذیر ہونے کے بعد دنیا بھر کے مسلمان عیدالفطر کو شکرانہ رحمت کے طور پر منارہے ہیں؛ خوشی کا یہ دن مسلمانوں کے لیے محبت اور اتحاد کا پیغام لے کر آتا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha