ایران میں صدارتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا دوسرا دن

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران میں تیرہویں صدراتی انتخابات کے امیدارواں کی رجسٹریشن کے عمل کا دوسرا دن محکمہ داخلہ میں جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق، صدراتی انتخابات کے امیدواروں کی رجسٹریشن کے عمل کا 15 مئی (پانچ دنوں تک) تک جاری رہے گا۔

اس سلسلے میں آج بروز بدھ کوسابق صدر"محمود احمدی نژاد" نے اپنے حامیوں کے ساتھ وزارت داخلہ کے دفتر میں جا کر رجسٹریشن فارم پر کرنے کے بعد اس بات کی تصدیق کی کہ وہ 18 جون کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

نیز دسویں حکومت کے وزیر تیل "رستم قاسمی" نے بھی بطور صدراتی امیداور کے رجسٹریشن فارم کو پر کردیا؛ گزشتہ روز کے دوران بھی پاسداران اسلامی انقلاب کے اعلی کمانڈر اور خاتم الانبیا بیس کے سابق سربراہ جنرل "سعید محمد" نے صدراتی انتخابات کی ڈور میں شامل ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے اختتام کے بعد، گارڈین کونسل 16 مئی کی صبح سے 20 مئی کی شام تک 5 دن تک انتخابات میں امیدواروں کی اہلیت کی جانچ کرے گی۔

اس کے بعد 28 مئی سے 20 دن تک؛ منظور شدہ امیدواروں کو موقع کہ وہ اپنے پروگراموں، خیالات اور رائے کو عوام کے ساتھ بانٹ سکیں اور عوام سے اپنا تعارف کریں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے تیرہویں صدراتی انتخابات کا 18 جون کو ملک بھر میں انعقاد کیا جائے گا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha