12 مئی، 2021 6:55 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84327709
0 Persons
ظریف کی شامی صدر سے ملاقات

تہران، ارنا- شام کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے صدر مملکت "بشار اسد" سے ایک ملاقات کے دوران، ان سے باہمی دلچسبی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

"محمد جواد ظریف" نے اس ملاقات کے دوران، شام میں صدراتی انتخابات کے انعقاد کی تیاریاں پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اس انتخابات سے اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت پر زور دیا اور اس کے کامیاب انعقاد کی خواہش کی۔

انہوں نے مقبوضہ فلسطین اور نہتے شہریوں کیخلاف ناجائز صہیونی ریاست کے جرائم  کی شدت سے مذمت کرتے ہوئے بین الاقوامی تنظیموں بالخصوص اسلامی تعاون تنظیم سے القدس الشریف اور فلسطینی عوام کے حقوق کی فراہمی میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا اور مزاحمتی فرنٹ میں موجود ممالک کے اہم کردار پر زور دیا۔

اس کے علاوہ دونوں فریقین نے اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں باہمی تعلقات بشمول حلب اور پھر لاذقیہ میں ایرانی قونصل خانے کے قیام پر گفتگو کی۔

اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے شامی صدر کو ویانا جوہری مذاکرات اور علاقائی ممالک سے تعلقات سے متعلق ایران کے اقدامات کی وضاحتیں پیش کیں۔

دراین اثنا شامی صدر نے داعش کیخلاف جنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران کیجانب سے شام کی حمایت سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس ملک میں صدراتی انتخابات کے موقع پر ظریف کے دورہ شام کو انتہائی اہم قرار دے دیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha