منعقدہ اس اجلاس میں فارسی زبان اور ادب سے دلچسبی رکھنے والوں نے پاکستان میں عید الفطر منانے سے متعلق اپنے اپنے مضامین کو پیش کیا۔
اس موقع پر لاہور میں قائم خانہ فرہنگ ایران کے سربراہ "جعفر روناس" نے ایران اور پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک میں عیدالفطر کی اہمیت پر گفتگو کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی ممالک میں عید الفطر بطور سب سے بڑی اسلامی عید بڑے جوش اور خروش سے منائی جاتی ہے اور ایران میں غریبوں کی مدد، زکات فطرہ کی ادائیگی، اس فانی دنیا سے رخصت کرنے والوں کے مزار پر حاضری اور نمار عیدالفطر کی ادائیگی، اس بابرکت عید کے رسم و رواج میں سے چند ہیں۔
روناس نے دیگر اسلامی ملکوں میں عیدالفطر کا منانے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ملایشیاء میں بڑے دسترخوان پھیلنے اور مختلف کھانوں سے عوام کی پذایرائی کی جاتی ہے؛ انتقال کرنے والوں کے مزار پر حاضری اور فاتحہ پڑھنے بھی اسلامی ممالک کے درمیان مشترکہ رسم و رواج ہے۔
انہوں نے کہا کہ انڈونشیاء میں دوستی کے فروغ اور بغض اور کین کو دور کرنے کیلئے "حلال برائے حلال" کی تقریب کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں عوام ایک دوسرے کا گلے لگاتے ہوئے طلب حلالیت کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ منعقدہ اس تعلیمی ورکشاپس میں فارسی زبان سیکھنے والوں نے پاکستان میں عیدالفطر منانے سے متعلق اپنے مضامین کو فارسی زبان میں پیش کیا۔
فارسی زبان سیکھنے والوں نے اپنے مضامین میں لکھا ہے کہ پاکستانی عوام عید کی نماز ادا کرنے کے لئے نئے کپڑے پہن کر صبح کے وقت مساجد کا رخ کرتے ہیں اور نماز عید کی ادائیگی کے بعد نمازی ایک دوسرے کو گلے لگاتے ہوئے عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہیں؛ اس کے بعد وہ جاں بحق ہونے والے افراد کی قبروں پر حاضری دیتے ہیں تاکہ ان کی روح کی مغفرت کیلئے دعا کریں۔
پاکستان میں عید الفطر کے موقع پر یک دوسرے سے ملنے جلنے، مخصوص کھانے اور مٹھائی بشمول جلیبی پکانے اور بچوں کو عیدی دینے جیسی روایات شامل ہیں۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ