ایرانی محکمہ خارجہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، الجیریا کے وزیر خارجہ "صبری بوقدوم" نے گزشتہ روز کے دوران، اپنے ایرانی ہم منصب "محمد جواد ظریف" سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
اس موقع پر دونوں فریقین نے عیدالفطر کی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کا جائزہ لیا۔
اس کے علاوہ دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے اچھے باہمی تعلقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ سمیت وفدوں کے تبادلہ پر زور دیا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ