ایرانی مسلح افواج کے سربراہ کی اپنے اسلامی ممالک کے ہم منصبوں کو عیدالفطر کی آمد پر مبارکباد

تہران، ارنا- ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے ایک پیغام میں اپنے اسلامی ممالک کے ہم منصبوں کو عیدالفطر کی آمد پر مبارکباد دی۔

پاسداران اسلامی انقلاب کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، میجر جنرل "محمد باقری" نے اسلامی ممالک کی مسلح افواج کے سربراہوں اور وزرائے دفاع کے نام میں ایک پیغام میں ان کو عیدالفطر کی آمد پر مبارکباد دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ بڑی خوشی سے رحمت اور مغفرت، اتحاد اور یکجہتی کی عید؛ یعنی عیدالفطر کی آمد پر دوست اور اسلامی ممالک کی مسلح افواج کے کمانڈورں کو مبارکباد دیتے ہیں۔

جنرل باقری نے اس بات پر زور دیا کہ انہیں یقین ہے کہ دنیائے اسلام میں کوورنا وائرس کی وجہ سے رونما ہونے والے بحران پر قابوپانے اور سامراجیت کی سازشوں سے نمٹنے کیلئے رسوال اکرم (ص) کے اصولوں پر عمل کرنا مددگار ثابت ہوگا اور اس سے اسلامی قوموں کے مفاد کی فراہمی ہوگی۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کرلیا کہ اس عظیم اور نورانی عید کی برکتوں کی روشنی میں، امت مسلمہ، مزید یکجہتی اور اتحاد کیساتھ روشن مستقبل کی طرف گامزن ہوکی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha