11 مئی، 2021 3:30 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84326131
0 Persons
ایران میں گیس کنڈینسیٹ کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ

تہران، ارنا- ایران کے جنوبی علاقے عسلویہ میں بڑے پیمانے پر گیس کنڈینسیٹ کی تیاری سے ملک میں اس پڑوڈکٹ کی پیداواری صلاحیت میں مزید اضافہ ہوگا اور توقع کی جاتی ہے کہ رواں سال کے خاتمے تک 3۔1 ملین بیرل گیس کنڈینسیٹ کی تیاری ہوگی۔

ایرانی محکمہ تیل کے مطابق، گیس کنڈینسیٹ کو ملک کی گیس ریفائنریوں میں سے ایک فرڈ پروڈکٹ سمجھا جاتا ہے؛یہ مصنوعات جن کو پیٹروکیمیکل صنعتوں میں بطور فیڈ استعمال کی جاتی ہیں، کو اعلی قیمت حاصل ہے۔

فی الحال، گیس ریفائنروں کی پیداوری صلاحیت کے پیش نظر، ملک میں یومیہ 550 ہزار بیرل گیس کنڈینسیٹ کی تیاری ہوجاتی ہے جس کے کچھ حصے کو براہ راست برآمد کیا جاتا ہے جس سے ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

توقع کی جاتی ہے کہ 1400 کے شمسی سال کے آخر تک ملک بھر میں گیس کنڈینسنٹ کی پیداواری صلاحیت ایک ملین 300 ہزار بیرل تک پہنچ جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق، گیس کنڈینسٹ ایک انتہائی منہگی پڑوڈکٹ ہے جسے جدید ترین ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے الگ کیا گیا ہے اور "ہائی ٹیک" پٹرول اور ایندھن کی تیاری کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔

ملک میں نئے ریفائنریوں اور ایتھن کی علیحدگی کے نئے منصوبوں کے نفاذ سے اس پڑوڈکٹ کا اعلی معیار کیساتھ تیار کیا جاتا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha