ایران میں صدارتی انتخابات کیلئے امیدواروں کی رجسٹریشن کا آغاز

تہران، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے 13ویں صدارتی انتخابات میں حصے لینے والے امیدواروں کی رجسٹریشن کا منگل کے روز تہران میں آغاز کردیا گیا.

 اسلامی جمہوریہ ایران کے 13ویں صدارتی انتخابات میں حصے لینے والے امیدواروں کی باقاعدہ رجسٹریشن کا منگل کے روز ایرانی وزارت داخلہ میں آغاز کردیا گیا ہے.

صدارتی انتخابات کے لئے اہل امیدوار 11 سے 15 مئی تک اپنے ناموں کا اندراج کروا سکتے ہیں.
ياد رہے كہ اسلامي جمہوريہ ايران ميں آئندہ صدارتي انتخابات اور پانچويں شہري،ديہي اسلامي كونسلز (لوكل باڈيز) كے انتخابات كے لئے 18 جون كو ووٹ ڈالے جائيں گے اور اسي دن چار پارليماني حلقوں ميں ضمني انتخابات بھي منعقد ہوں گے.

ايران ميں صدارتي اميدوار بننے كے لئے سياسي و مذہبي لحاظ سوجھ بوجھ، ايراني شہريت، ماضي ميں نماياں كاركردگي، باتقوا اور اسلامي جمہوريہ ايران كے آئين اور قانون اور سركاري مذہب كے پابند رہنے كي ضرورت ہے.

اندراج کے بعد گارڈین کونسل 16 مئی کی صبح سے 20 مئی کی شام تک 5 دن کیلیے انتخابات میں امیدواروں کی اہلیت کا جائزہ لے گی۔

گارڈین کونسل کے ذریعہ امیدواروں کے اہل ہونے کے عمل کے اختتام پر وزارت داخلہ کے ذریعہ منظور شدہ امیدواروں کے ناموں کا اعلان 26 اور 27 مئی کو کیا جائے گا تاکہ عوام حتمی امیدواروں کو پہچان سکیں اور ان کے بارے میں فیصلہ کرسکیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURD

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha