10 مئی، 2021 3:28 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84324845
0 Persons
ایران میں تعینات عراقی سفیر کی طلبی

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ڈائریکٹر برائے تقاریب کے امور نے ملک میں تعینات عراقی سفیر سے ایک ملاقات کے دوران، شہر کربلا میں واقع ایرانی قونصل خانے کیخلاف حالیہ جارحیت کی شدت سے مذمت کی۔

تفصیلات کے مطابق، ایرانی محکمہ خارجہ کے ڈائریکٹر برائے تقاریب کے امور نے اس ملاقات میں عراقی حکومت سے 1961ء کے ویانا کنونشن کے تحت ایران کے سفارتی  مقامات کے تحفظ کیلئے پوری ذمہ داری سے حفاظتی اقدامات اٹھانے  کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر عراقی سفیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک، ویانا کنونشین کا تسلیم کرنے والے ملک کی حیثیت سے سفارتی مقامات کے تحفظ کا ذمہ دار ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان "سعید خطیب زادہ" نے آج بروز پیر کو ایک پریس کانفرنس کے دوران، کربلا میں واقع ایرانی قونصل خانے کیخلاف حالیہ حملے سے متعلق کہا ہے کہ کچھ عناصر نے ایرانی قونصل خانے کیخلاف حملہ کیا ہے اور اس واقعے کے ابتدا ہی سے بغداد میں واقع ایرانی سفارتخانے کے ذریعے عراقی عہدیداروں سے رابطہ کیا گیا اور اس حملے میں ملوثین کی سزا دی گئی۔

انہوں نے اس بات  پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس حملے کی شدت سے مذمت کرتا ہے۔

خطیب زادہ نے اس امید کا اظہار کرلیا کہ عراقی حکومت 1961ء کے ویانا کنونشین کے تحت، سفارتی مقامات کے تحفظ کیلئے مزید ذمہ داری سے اقدامات اٹھائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ خارجہ نے گزشتہ رات، عراقی سفارتخانے کو ایک احتجاجی مراسلہ بھیجا ہے اور توقع کی جاتی ہے کہ عراقی حکومت اس حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری کرے گی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha