ایران میں کورونا وائرس کی شرح اموات کی تازہ ترین صورتحال

تہران، ارنا- ایران کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ ایران میں آج (پیر) دوپہر تک 2 ملین اور 673 ہزار اور 219 افراد کوویڈ 19 وائرس سے یقینی طور پر متاثر ہوچکے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق؛ ایران میں اس وائرس کے پھیلنے کے آغاز سے ہی اور طبی عملے کی کوششوں سے 2ملین 127 ہزار 192 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور انہیں اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔

بدقسمتی سے اب تک مجموعی طور پر75 ہزار 261افراد کورونا وائرس سے جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

ایرانی وزارت صحت نے بھی اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کے متاثرہ 5500 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اب تک دنیا میں تقریبا 160 ملین افراد کورونا میں مبتلا ہوچکے ہیں ، جن میں سے 3 ملین سے زیادہ اس بیماری کے نتیجے میں ہلاک ہوچکے ہیں۔

توقع ہے کہ ایران میں ویکسینیشن میں تیزی آنے کے ساتھ ملک میں کورونا اموات کی تعداد میں کمی آئے گی۔

اسلامی جمہوریہ ایران نے متعدد بار ملک کے اندر مریضوں کے علاج کیلیے ادویات اور ویکسین کی فراہمی میں امریکی رکاوٹ کی تنقید کی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURD

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha