ایران نے بینکاری کی صنعت کیخلاف پابندیوں کے حتمی خاتمے کا مطالبہ کیا ہے

تہران، ارنا- ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ویانا جوہری مذاکرات کے دوران، بینکاری صنعت کیخلاف عائد پابندیوں کی حتمی اور یقینی منسوخی کا مطالبہ کیا ہے۔

ایرانی مرکزی بینک کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، "عبدالناصر ہمتی" نے بلومبرگ کو ایک تحریری جواب میں کہا ہے کہ "مرکزی بینک، ایرانی بینکوں، سوئفٹ اور ان کے اور بڑے غیر ملکی بینکوں کے مابین رقم کی منتقلی کیخلاف پابندیوں کو ختم کرنے کی منظوری دینی ہوگی"

ایرانی مرکزی بینک کے سربراہ نے کہا کہ ویانا جوہری مذاکرات میں اسٹیٹ بینک کے بعض مقامات موجود ہیں تا کہ پابندیوں کی یقینی اور حتمی منسوخی سے اطمینان حاصل کرسکیں۔

ہمتی نے پابندیوں کی منسوخی کی تصدیق اور شفافیت سے متعلق کہا کہ ہم توثیقی کام اپنے ہی طریقے سے  کرتے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ "میں ذاتی طور پر مذاکرات کے عمل اور اس میں پیشرفت پر پُر امید ہوں"۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha