9 مئی، 2021 3:15 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84323535
0 Persons
سب مل کر داعش کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینک دیں: ظریف

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اب وہ وقت آگیا ہے کہ اسلام کے پیروکار، افغان بھائیوں کے قتل کے خاتمے میں کردار ادا کریں اور سب اکھٹے ہوکر داعش کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں۔

"محمد جواد ظریف" نے ایک ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ ہم ان معصوم اور روزہ دار لڑکیوں کی شہادت پر سوگ مناتے ہیں جو داعش دہشتگرد گروہ کا شکار ہوگئے؛ وہ تکفیری عناصر جنہوں نے اسلام اور انسانیت سے اجنبی ہونے کا بخوبی ظاہر کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اب وہ وقت آگیا ہے کہ اسلام کے پیروکار، افغان بھائیوں کے قتل کے خاتمے میں کردار ادا کریں اور سب اکھٹے ہوکر داعش کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں۔

واضح رہے کہ افغان وزارت داخلہ کے مطابق، دارالحکومت کابل کے سید الشہدا سکول میں ہونے والے یکے بعد دیگرے حالیہ دھماکوں سے کم از کم 50 افراد شہید جبکہ 60 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

اس حوالے سے ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کل بروز ہفتے کو افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مغرب میں واقع ایک سکول پر دہشتگردی حملے کی سختی سے مذمت کی۔

 اس کے علاوہ کابل میں واقع ایرانی سفارتخانے نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے فرقہ واریت کے سلسلے میں حملے قرار دے دیا اور کہا کہ دہشتگرد کبھی اپنے اس مقصد تک نہیں پہنچیں گے اور سیکورٹی ادارے اس حملے میں ملوثیں کو سزا دیں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha