ایرانی صدارتی انتخابات کے لئے امیدواروں کی رجسٹریشن 11مئی سے شروع ہوگی

تہران - ارنا - ملک میں آئندہ ہونے والے 13ویں صدارتی انتخابات کے لئے امیدواروں کی رجسٹریشن کے عمل کا آغاز 11 مئی سے آغاز ہوگا اور 15 مئی تک جاری رہے گا۔

ایرانی گارڈین کونسل کی رپورٹ کے مطابق  ایران کے 13 ویں صدارتی انتخابات کے لئے امیدواروں کی رجسٹریشن 11 مئی سے شروع ہوگی اور 15 مئی تک جاری رہے گی۔

امیدواروں کو مذکورہ دنوں میں وزارت داخلہ جاکر ضروری دستاویزات کے ساتھ اندراج کرنا ہوگا۔

امیدواروں کے لئے ایک شرط؛ کم از کم 40 سال اور زیادہ سے زیادہ 75 سال ہے۔

ياد رہے كہ اسلامي جمہوريہ ايران ميں آئندہ صدارتي انتخابات اور پانچويں شہري،ديہي اسلامي كونسلز (لوكل باڈيز) كے انتخابات كے لئے 18 جون كو ووٹ ڈالے جائيں گے اور اسي دن چار پارليماني حلقوں ميں ضمني انتخابات بھي منعقد ہوں گے.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha