8 مئی، 2021 10:33 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84322623
0 Persons
ایران کی کابل کے حالیہ دہشتگردی حملے کی مذمت

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے آج بروز ہفتے کو افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مغرب میں واقع ایک سکول پر دہشتگردی حملے کی سختی سے مذمت کی۔

"سعید خطیب زادہ" نے اس حادثے کے نتیجے میں نہتے شہری بالخصوص طالب علموں کی شہادت اور زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس حادثے کے لواحقین سے گہرے ہمدردی کا اظہار کیا اور زخیموں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

واضح رہے کہ افغان وزارت داخلہ کے مطابق، دارالحکومت کابل کے سید الشہدا سکول میں ہونے والے یکے بعد دیگرے دھماکوں سے کم از کم 25 افراد شہید جبکہ 52 زخمی ہو گئے ہیں؛ لیکن بعض افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 50 جبکہ زخیموں کی 60 تک بڑھ گئی ہے۔

کابل میں واقع ایرانی سفارتخانے نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے فرقہ واریت کے سلسلے میں حملے قرار دے دیا اور کہا کہ دہشتگرد کبھی اپنے اس مقصد تک نہیں پہنچیں گے اور سیکورٹی ادارے اس حملے میں ملوثیں کو سزا دیں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha