ایرانی ویٹ لفٹر نے طلائی تمغہ جیت کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے

تہران، ارنا - ایرانی کھیلاڑی روح اللہ رستمی نے تھائی لینڈ میں عالمی پیرا ویٹ لفٹنگ کپ کے دوسرے دن طلائی تمغہ جیت کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔

تھا‏ئی لینڈ میں کھیلنے جانے والے پیرا ویٹ لفٹنگ کپ کے مقابلوں میں ایرانی کھیلاری روح اللہ رستمی نے گزشتہ روز 80کلوگرام کیٹیگری میں 241 کلوگرام وزن کا اٹھا کر ایک طلائی تمغے کے ساتھ پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی۔

اسی زمرے  میں جارجیا اور تھائی لینڈ کے کھیلاڑیوں نے بالترتیب  دوسری اور تیسری پوزیشنیں حاصل کیں۔

 اس سے پہلے ایرانی کھیلاریوں' امیر جعفری اور 'نادر مرادی نے بالترتیب65 اور 72 کلوگرام کے زمروں میں ایک طلائی اور ایک چاندی کا تمغہ حاصل کر لیا

تفصیلات کے مطابق، 2021 کے پیرا ویٹ لفٹنگ کپ کے مقابلوں کا 9 ممالک کے 60 کھیلاڑیوں کی شرکت کے ساتھ گزشتہ روز تھائی لینڈ میں آغاز کیا گیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURD

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha