مذاکرات میں عوام کے مفادات کو یقینی بنانا ایران کی بنیادی ترجیح ہے: ایرانی اعلی سفارتکار

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ کے نائب اور ایرانی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ کم وقت میں ہی مسائل حل ہوجائیں گے لیکن وقت کا مسئلہ ہمارے لئے ایک ثانوی ترجیح ہے اور مذاکرات میں عوام کے مفادات کو یقینی بنانا ہماری بنیادی ترجیح ہے۔

یہ بات سید عباس عراقچی نے گزشتہ روز بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات کے بعد کہی۔

انہوں نے کہا کہ آج کی صبح سے جوائنٹ کمیشن کے اجلاس دوبارہ شروع ہوگا اور ویانا مذاکرات کا یہ چوتھا دور ہے۔

عراقچی نے بتایا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ کم وقت میں مسائل حل ہوجائیں گے لیکن وقت کا مسئلہ ہمارے لئے ایک ثانوی ترجیح ہے اور مذاکرات میں عوام کے مفادات کو یقینی بنانا ہماری بنیادی ترجیح  ہے۔

انہوںنے بتایا کہ"جیسا کہ میں نے پہلے بھی کہا ہے، ہم ایک ایسے راستے پر ہیں جو ایک یقینی راستہ ہے اور کم از کم ہمیں اس راستے پر متفق ہیں ہے اگرچہ اس راستے میں سنگین رکاوٹیں ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURD

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha