ایرانی ویٹ لفٹر نے تھائی لینڈ کے ورلڈ کپ میں طلائی تمغہ حاصل کر لیا

تہران، ارنا – ایرانی کھیلاڑی نے تھائی لینڈ میں پیرا ویٹ لفٹنگ کپ کے مقابلوں کے پہلے دن میں 65 کلوگرام کے زمرے میں اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طلائی تمغہ حاصل کرلیا۔

تھا‏ئی لینڈ میں ہونے والے پیرا ویٹ لفٹنگ کپ کے مقابلوں میں ایرانی قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم کے پہلے نمائندے ' امیر جعفری' نے گزشتہ روز 65 کلوگرام کیٹیگری میں 197 کلوگرام وزن کا اٹھا کر ایک سونے کے تمغے کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

ان مقابلوں میں قازقستان  اور تھائی لینڈ کے کھیلاڑی دوسرے اور تیسرے نمبروں پر آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق، 2021 کے پیرا ویٹ لفٹنگ کپ کے مقابلوں کا 9 ممالک کے 60 کھیلاڑیوں کی شرکت کے ساتھ گزشتہ روز تھائی لینڈ میں آغاز کیا گیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURD

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha