ایرانی صوبے مازندران کی آدھ لاکھ ٹن کیویار کی برآمدات

ساری، ارنا- ایرانی صوبے مازندارن کی فیشریز آرگنائزیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ گزشتہ سال کے دوران، اس صوبے سے 516 ہزار ڈالر کی مالیت پر مشتمل کیویار کی ہمسایہ ملکوں میں برآمدات کی گئی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار "حسن اسحاقی" نے آج بروز بدھ کو صوبے مازنداران کے علاقے فریدونکنار میں ماہی گیری کے شعبے میں چند منصوبوں کی افتتاحی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نان آئل مصنوعات کی برامدات کے سلسلے میں صوبے مازندارن میں کیویار اور اسٹرجن گوشت کی پرورش کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

اسحاقی نے کہا کہ گزشتہ سال کے دوران، اس صوبے میں مجموعی طور پر 115 کلوگرام کیویار اور 2 ہزار 227 ٹن اسٹرجن گوشت کی تیاری کی گئی ہے۔

انہوں نے اسٹرجن فارموں میں اضافے اور مازندارن میں موجودہ فارموں کی ترقی کو مزاحمتی معیشت کے اہم پروگراموں میں سے قرار دیتے ہوئے کہا کہ معیشت کی مضبوطی اور پیداوار کے فروغ کیلئے اسٹرجن فارموں کی تعمیر صوبائی منصوبہ بندی کونسل کے ایجنڈے میں ہے، اور ماہی گیری کے جنرل ڈائریکٹوریٹ کا مقصد مازندران کے تمام شہروں میں اسٹرجن فارموں کی تعمیر کرنا ہے۔

واضح رہے کہ منعقدہ اس تقریب میں مازندران کے گورنر کی موجودگی کے ساتھ ، اسٹرجن بریڈنگ پروجیکٹ کو کام میں لایا گیا اور ایک اور زرعی پروسیسنگ پلانٹ کی تعمیر کے ساتھ ہی مچھلیوں کے پالنے والے ایک اور پراجیکٹ کا ایگزیکٹو آپریشن بھی شروع ہوا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha