5 مئی، 2021 8:54 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84319484
0 Persons
خطی ممالک سے دوستی کا ہاتھ بڑھاتے ہیں: ایرانی سفیر

بغداد، ارنا- عراق می تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے دنیائے اسلام کے درمیان یکجہتی اور اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم تمام ملکوں بالخصوص خطی ممالک سے دوستی کا ہاتھ بڑھاتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار، "ایرج مسجدی" نے آج بروز ہفتے کو عالمی یوم القدس کے موقع پر بغداد کی ادارک انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام میں منعقدہ ایک تقرب کے دوران، گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ایرانی سفیر نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران تمام ممالک سے کشیدکی کے خاتمے کا خیر مقدم کرتا ہے۔

انہوں نے خطی کے مسلمان ممالک کو مشترکہ اور اصلی دشمن یعنی ناجائز صہیونی ریاست کی سازشوں پر چوکس رہنے کا خبر دار کیا۔

مجسدی نے کہا کہ ٹائم گزرنے اور القدس الشریف پر صہیونی ریاست کے قبضہ، اس قابض ریاست کو قانونی حیثیت نہیں دیتا ہے۔

مسجدی نے کہا کہ قدس کی آزادی مزاحمت اور جہاد کے ذریعے ہی ممکن ہے اور قبضے، طاقت اور اسلحے کیخلاف کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔

عراق میں تعنیات ایرانی سفیر نے کہا کہ اسلامی مزاحمت دن بدن مضبوط ہوتی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئی امریکی انتظامیہ ایران کے مطالبات کو قبول کرنے اور پابندیاں ختم کرنے پر مجبور ہوگی، اور ایرانی حکومت اور عوام کسی بھی طرح سے جبر کے سامنے ہتیھار نہیں ڈالیں گے؛ جس طرح کے وہ ٹرمپ کیخلاف ڈٹ کر کھڑا رہیں۔

مسجدی نے کہا کہ بعض دشمن عناصر شیعی اور سنی برادری کے درمیان انتشار پھیلانے کے درپے ہیں تاہم؛ اسلامی جمہوریہ ایران تمام مذاہب کا احترام کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سامراجیوں نے ناجائز صہیونی ریاست کی سلامتی کی فراہمی کیلئے اسلامی جمہوریہ کو مسلمانوں کے دشمن کے طورپر پیش کیا  لیکن ہمیں مسلم اور ہمسایہ ممالک کیساتھ کوئی مسئلہ یا اختلافات نہیں ہیں۔

ایرانی سفیر نے امت مسلمہ کے درمیان اتحاد اور یکجہتی پر مبنی قائد اسلامی انقلاب کے بیانات پر زور دیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha