ظریف نے شام کے صدارتی انتخابات کی قانونی حیثیت پر زور دیا

تہران، ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے شامی حکومت کی خودمختاری اور قومی سالمیت کی حمایت کرتے ہوئے شامی آئین کے احترام کی ضرورت اور شام کے صدراتی انتخابات کی قانونی حیثیت پر زور دیا۔

ان خیالات کا اظہار، "محمد جواد ظریف" نے آج بروز بدھ کو اپنے شامی ہم منصب "فیصل مقداد" سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر دونوں فریقین نے باہمی دلچسبی امور سمیت بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

دراین اثنا ایرانی وزیر خارجہ نے شامی حکومت کی خودمختاری اور قومی سالمیت کی حمایت کرتے ہوئے شامی آئین کے احترام کی ضرورت اور شام کے صدراتی انتخابات کی قانونی حیثیت پر زور دیا۔

اس کے علاوہ فیصل مقداد نے شام کی اندرونی صورتحال، ہمسایہ ملکوں سے تعلقات اور شامی صدراتی انتخاب کے انعقاد کی تیاریاں کی رپورٹ پیش کی۔

انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ کو دورہ شام کی دعوت دی جس کا ظریف نے خیر مقدم کیا۔

واضح رہے کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ، علاقائی اہم مسائل بشمول عراق اور فلسطین کی تبدیلیوں، دہشتگردی سے نمٹنے، اور شام، فلسطین اور لبنان کیخلاف ناجائز صہیونی ریاست کے حلموں کی مذمت جیسے امور پر گفتگو کی۔

اس کے علاوہ ایرانی وزیر خارجہ نے عالمی یوم القدس کے قریب ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے فلسطینی قوم کی بھر پور حمایت پر زور دیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha