4 مئی، 2021 6:49 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 84318168
0 Persons
قم میں القدس کی بین الاقوامی کانگریس کا آغاز

قم، ارنا - القدس کی دوسری بین الاقوامی کانگریس کا منگل کے روز عالمی یوم القدس کی مناسبت سے مختلف ممالک کے قومی و بین الاقوامی شخصیات کی موجودگی کے ساتھ شہر قم میں آغاز ہوا۔

القدس کی دوسری عالمی کانگریس گزشتہ روز شہر قم میں مختلف ممالک کے شخصیات کی شرکت کے ساتھ ورچوئل طور پر شروع ہوئی۔

کانفرنس کی تقاریر بیک وقت فارسی ، انگریزی اور عربی زبانوں میں نشر کی جائیں گی۔ فلسطین اور انسانی حقوق ، فلسطین اور القدس پر قبضہ کرنے کے لئے صیہونی حکومت کی سازشیں ، القدس اور فلسطین اور اسلامی امت کے بارے میں اقوام متحدہ کی قرار دادیں اس کانفرنس کے سب سے اہم موضوعات میں ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ القدس کی دوسری بین الاقوامی کانگریس کا 4 اور 5 مئی کو شہر قم میں آغاز کیا گیا جس میں ایران ، فلسطین ، ملائیشیا ، ہندوستان ، افغانستان ، پاکستان ، فرانس ، ارجنٹائن ، عراق ، ترکی ، چلی ، متحدہ عرب امارات ، لبنان ، شام ، برطانیہ ، کینیڈا اور تیونس کے 30 سائنسی اور ثقافتی شخصیات تقریر کریں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURD

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 1 =