ارمینیا یوریشیا اور یورپ کے ساتھ تجارت کیلیے ایران کا گیٹ وے ہے

تہران، ارنا - ایران - آرمینیا جوائنٹ چیمبر آف کامرس کے سربراہ نے یورپ اور یوریشیا کے ساتھ تجارت بڑھانے کیلیے اس ملک کی صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہاہے کہ ارمینیا کو بین الاقوامی منڈیوں کا دروازہ سمجھا جاتا ہے۔

یہ بات ہرویک یاریجانیان نے منگل کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ اگر کورونا وائرس نہ ہوتا تھا تو ، خطے میں ایران کی معاشی سرگرمیاں نمایاں طور پر بڑھ سکتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ارمینیا پہلا ملک ہے جس نے ایران کو یوریشین خطے سے جوڑا۔اور ان حالات سے دونوں ممالک کے مابین تجارت میں اضافہ ہوسکتا ہے تاکہ ہم آرمینی سرزمین کو دوسرے ممالک کے دروازے کے طور پر استعمال کرسکیں۔

کسٹم کی رپورٹ کے مطابق ، 1399 کے دوران ، اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ ایران کی غیر ملکی تجارت کا حجم 82 ملین 535 ہزار 389 ٹن (            36 ارب 502 ملین 315 ہزار 869 ڈالر) تھا جن میں سے ہمسایہ ممالک کو ایرانی برآمدات کا حصہ 67 ملین 841 ہزار 213 ٹن تھا جو 20 ارب 357 ملین 455 ہزار 213 ڈالر کے برابر ہے۔

گذشتہ سال کے پہلے 12 مہینوں میں ، ملک سے 145 ملین اور 700 ہزار ٹن سامان(73 ارب ڈالر ) برآمد اور درآمد کیا گیا ، جس میں برآمدات کا حصہ 112 ملین ٹن تھا جس کی مالیت 34 ارب 256 ملین ڈالر ہے اور درآمدات کا حصہ 34 ملین اور 400 ہزار ٹن(38 ارب اور 400 ملین ڈالر )تھا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURD

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha