ایرانی وزیر خارجہ کے اعلی مشیر کی سوئڈن کے نمائندے برائے یمنی امور سے گفتگو

تہران، ارنا- ایرانی وزیر خارجہ کے اعلی مشیر نے آج بروز پیر کو سوئڈن کے نمائندے برائے یمنی امور سے گفتگو کی۔

تفصیلات کے مطابق، "علی اصغر خاجی" نے آج بروز پیر کو "پیتر سمنبی" سے ویڈیو کانفرس کے ذریعے گفتگو کی۔

اس موقع پر دونوں فریقین نے علاقائی دورے کے پیش نظر یمنی امن عمل کی تازہ ترین تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

اس کے علاوہ دونوں ممالک کے سفارتکاروں نے پیتر سمنبی کے حالیہ دورے سعودی عرب، عمان، متحدہ عرب امارات، یمن اور ایرانی وزیر خارجہ کے حالیہ علاقائی دورے میں یمنی مسئلے کا اٹھانے، یمنی امن کے مسودے کو مرتب کرنے اور صافر جہاز کے بحران کو حل کرنے کی ایرانی کوششوں پر بات چیت کی۔

اس گفتگو کے دوران، دونوں فریقین نے یمنی بحران کے سیاسی حل نکالنے کیلئے اسلامی جمہوریہ ایران اور سوئڈن کے درمیان مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha