ایران میں کورونا وائرس کی شرح اموات کی تازہ ترین صورتحال

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ صحت کی خاتون ترجمان نے کہا ہے کہ ایران میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کورونا سے متاثرہ 391افراد کی موت سے اب تک مجموعی طور پر72 ہزار 875افراد کورونا وائرس سے جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار "سیما سادات لاری" نے آج بروز پیر کو ملک میں کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، مزید 20 ہزار 732 افراد کووڈ-19 کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 3009 افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

لاری نے کہا کہ اب تک مجموعی طور پر 2 ملین 555 ہزار 587افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔

ایرانی محکمہ صحت کی خاتون ترجمان نے کہا کہ اب تک کورونا سے متاثرہ 2 ملین 7204 ہزار 949 افراد صحتیاب ہوگئے ہیں۔

لاری کا کہنا ہے کہ کورونا کا شکار 5 ہزار 461 افراد کی نازک صورتحال ہے اور وہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURD

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 12 =