ایرانی فلم کی ریورسائیڈ میلے  میں شاندار کارکردگی

تہران، ارنا – ایرانی فلم The Badger نے امریکہ میں منعقدہ 19 ویں ریورسائیڈ میلے کی اختتامی تقریب میں 4 اہم ایوارڈز اپنےنام کر لیے۔

ایرانی ہدایتکار "کاظم ملائی" کی بنائی گئی فلم The Badger نے امریکی میں ہونے والے 19 ویں فلمی فیسٹیول میں اپنی مکمل مہارت کے جوہر دکھاتے ہوئے 4 ایوارڈز حاصل کر لیے۔

ریورسائیڈ فلم فیسٹیول، جو 2002ء سے امریکہ کے کیلیفورنیا میں آغاز کیا گیا ہے؛ ہرسالہ سنیما، شارٹ فلم، حرکت پذیری، دستاویزی فلم اور طالب علم کے حصوں میں انعقاد کیا جاتا ہے اور اس میں زیادہ تر معاشرتی چیلنجز پر توجہ دی جاتی ہے۔

اس فلم کی کہانی کسی لڑکی کی زندگی پر مبنی ہے جنہیں دوسری شادی سے پہلے ہی ایک بہت بڑا چیلنج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اس فلم کے اداکار ویشکا آسایش، حسن معجونی، مہراوہ شریفی‌نیا، بہنوش بختیاری، رضا بہبودی، مہدی حسینی‌نیا، سیاوش چراغی‌پور، محمود نظرعلیان، حمیدرضا محمدی، محمدامین اسدی، یداللہ شادمانی، ندا دہشیری و گوہر خیراندیش ہیں۔

19 ویں ریور سائیڈ فلم میلے کا 27 اپریل سے یکم مئی تک امریکی صوبے کیلیفورنیا کے علاقے ریورسائیڈ میں ورچوئل طور پر انعقاد کیاگیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURD

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 8 =