القدس الشریف بین الاقوامی سمینار میں 30 ثقافتی اور سائنسی شخصیات تقریر کریں گے

قم، ارنا- القدس الشریف کے دوسرے بین الاقوامی سمینار کے سیکرٹری نے کہا ہے کہ اس ایونٹ کا 4 اور 5 مئی کو انعقاد کیا جا گے جس میں 30 ثقافتی اور سائنسی شخصیات تقریر کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار علامہ "حمید احمدی" نے اتوار کے روز ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سمینار میں شریک شخصیات ایران، فلسطین، ملائیشیا، بھارت، افغانستان، پاکستان، فرانس، ارجنٹائن، عراق، ترکی، چلی، متحدہ عرب امارات، لبنان، شام، برطانیہ، کینیڈا اور تیونس کے ہیں۔

احمدی نے کہا کہ اس سمینار کا دو دنوں کیلئے اور ایران کے مقامی وقت کے مطابق بالترتیب 17 سے 21 اور 16 سے 20 بجے تک انعقاد کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سمینار کی تقریرین تین زبانوں یعنی فارسی، عربی اور انگریزی میں شائع کی جاتی ہیں۔

احمدی نے کہا کہ فلسطین اور انسانی حقوق، فلسطین اور صیہونی حکومت کے القدس پر قبضہ کرنے کی سازشیں، القدس اور فلسطین سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادیں اور اسلامی امت؛ اس سمینار کے اہم موضوعات میں شامل ہیں جن پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سمینار کے عنوانات عبرات انٹرنیٹ نیٹ ورک کے ساتھ ساتھ سیٹیلائٹ نیٹ ورک پر بھی نشر کیے جائیں گے۔

 واضح رہے کہ قائد اسلامی انقلاب حضرت امام خمینی (رح) نے 7 آگست 1979ء کو فلسطین کے مسئلے کو عالمی اور تمام امت مسلمہ کا مشترکہ مسئلہ قرار دینے کے لئے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو دنیا بھرمیں فلسطینی مظلوموں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے یوم القدس منانے کا اعلان کیا؛ جمعۃ الوداع کے دن یوم القدس منانے کے اعلان نے دنیا بھر میں ایک بار پھر فلسطین کے مسئلے کو زندہ کردیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 5 =