خلیج فارس میں جانوروں کی 6 نئی اقسام کو عالمی رجسٹرڈ کیا گیا

بندر عباس، ارنا- خلیج فارس اوقیانوگرافک سنٹر کے سربراہ نے کہا ہے کہ گزشتہ سال کے ماہرین کی کاوشوں سے خلیج فارس کی گہرائی میں جانوروں کی نئی نوع پائی گئیں، جن میں سے 6 پرجاتیوں کو خلیج فارس کے نام سے عالمی سطح پر رجسٹرڈ کیا گیا۔

ان خیالات کا اظہار "صمد حمزہ ئی" نے اتوار کے روز ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خلیج فارس میں یہ پرجاتیوں کی دریافت ہونے کی وجہ سے، انہیں اس خلیج کے نام پر رکھا گیا ہے؛ جن سے متعلق خلیج فارس کے قومی دن کے موقع پر مزید معلومات کی فراہمی ہوگی۔

انہوں  نے کہا کہ خلیج فارس کے تحقیقی جہاز کے مستقبل کے دورے کی موسم گرما کئیلے منصوبہ بندی کی گئی ہے جو نئے آلات کا استعمال کرتے ہوئے خلیج فارس میں ڈیٹا اکٹھا کرنے کے دائرہ کار کو بڑھایا جائے گا۔

واضح رہے کہ 30 اپریل کو (ایرانی کلینڈر میں 10 اردیبہشت) صفویہ زمانے میں "امام قلی خان" کے ذریعہ غیر ملکیوں کے قبضے سے جزائر ہرمز کی آزادی کی برسی کے موقع پر، اس تزویراتی خطے کو ہمیشہ یاد رکھنے کیلئے خلیج فارس کا قومی دن رکھا گیا؛ خلیج فارس کا قومی دن پرتگالیوں کو آبرائے ہرمز سے باہر نکالنے کی سالگرہ کا دن ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha