2 مئی، 2021 1:03 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 84315912
0 Persons
مذاکرات آگے بڑھ رہے ہیں: نائب ایرانی وزیر خارجہ

تہران، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کے فریقین کے ساتھ مذاکرات آگے بڑھ رہے ہیں اور ہم نے مزید جائزہ لینے اور غور کے لئے جمعہ تک مذاکرات کے رکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بات سید عباس عراقچی نے جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے اجلاس کے بعد کہی۔

انہوں نے کہاکہ یہ مذاکرات کا تیسرا دور ہے اور آج ہم نے نتیجہ اخذ کرنے کے لئے ایک بار پھر  مذاکرات رکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عراقچی نے کہا کہ جوہری بحث اور پابندیوں میں اختلافات اور تنازعات واضح ہو گئے ہیں۔ دونوں ہی معاملات میں ، ہمارے پاس چھوٹے تکنیکی نکات ہیں جن کی مزید تفتیش کی ضرورت ہے ، اور کچھ معاملات میں ، تنازعات موجود ہے جو واضح ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم کچھ شعبوں میں متن کی تحریر میں داخل ہوئے ہیں اور اس کی وجہ سے کام آہستہ آہستہ آگے بڑھتا ہے۔

نائب ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ابھی تک معلوم نہیں کہ ہم کب معاہدے پر اتفاق کریں گے اور فریقین کے مواقف کو قریب لانا آسان نہیں ہے۔

عراقچی نے کہا کہ ایران کے خلاف توانائی، آٹوموٹو انڈسٹری، انشورنس اور بندرگاہوں کے شعبوں میں پابندیوں کو ختم کیا جانا چاہئے اور اس کے علاوہ افراد اور اداروں پر پابندی ختم کرنے کے لئے بھی بات چیت جاری ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha