کورونا ویکسین کی سب سے بڑی کھیپ ہلال احمر کے ذریعہ ایران پہنچی

تہران، ارنا - ایرانی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے سکریٹری جنرل نے اعلان کیا کہ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے آغاز سے ہی چین سے کورونا ویکسین کی سب سے بڑی کھیپ چین سے ایران پہنچ گئی۔

یہ بات محمد حسن قوسیان مقدم نے اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے ملک کے خلاف معاشی جنگ اور اس انتہائی مشکل حالات میں طبی ٹیم کے عملے کی کوششوں اور سپریم لیڈر کی حمایت کو بھی سراہا سراہتے ہوئے کہا کہ آج بروز اتوار کورونا ویکسین کی سب سے بڑی کھیپ کچھ منٹ پہلے چین سے ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے ذریعہ امام خمینی ایئرپورٹ پر پہنچی۔

یہ کھیپ ایک ملین ڈوز ویکسین پر مشتمل ہے اور اب تک ملک میں 5 ویکسینوں کے استعمال کیلیے ہنگامی اجازت نامہ جاری کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایران میں کورونا ویکیسین کی ویکسینیشن کا عمل طبی عملے کی ترجیح کے ساتھ 9 فروری سے آغاز ہوا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURD

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 2 =