پاکستانی فوج کے سربراہ کی ایران کے قومی فوجی دن پر مبارکباد

تہران، ارنا- پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل "قمر جاوید باجوہ" نے ایرانی فوج کے کمانڈر کے نام میں ایک پیغام میں ان کو 18 اپریل مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے قومی فوجی دن پر مبارکباد دی۔

تفصیلات کے مطابق، جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل "سید عبدالحریم موسوی" کے نام میں ایک پیغام میں مزید کہا کہ وہ ان کو بڑی خوشی کیساتھ ،ایرانی فوجی دن پراپنی مخلصانہ اور انتہائی پُرجوش مبارکباد پیش کرتے ہیں

انہوں نے کہا کہ پاکستان کیلئے اسلامی جمہوریہ ایران کیساتھ برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کی انتہائی اہمیت ہوتی ہے۔

جنرل باجوہ نے کہا کہ اپنے دل کی گہرائیوں سے دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے درمیان تعلقات میں مزید اضافہ ہونے کی خواہش کرتے ہیں۔

انہوں نے کورونا وبا کی مشکل صورتحال میں ایران عوام کی صحت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی عوام کی صحت اور کورونا سے متاثرہ افراد کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha