ایران اور عراق کے درمیان بجلی تبادلے کا جائزہ لیا گیا

تہران، ارنا- نائب ایرانی وزیر توانائی نے اپنے عراقی ہم منصب سے ایک ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان بجلی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر گفتگو کی۔

تفصیلات کے مطابق، ایران کے دورے پر آئے ہوئے عراقی وزیر برائے بجلی کے امور نے آج بروز ہفتے کو نائب ایرانی وزیر توانائی سے ملاقات کی۔

 اس موقع پر دونوں فریقوں نے عراقی شہروں میں بجلی کی تقسیم کے نیٹ ورک میں ٹرانسفارمر کی مرمت اور نقصانات کو کم کرنے جیسے امور میں تعاون کی تجاویز پیش کیں اور پھر اس معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔

منعقدہ اس اجلاس میں توانیرو کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر "محمد حسن متولی زادہ" اور ایرانی وزیر توانائی کے مشیر برائے بین الاقوامی امور "محمد علی فرحناکیان" نے حصہ لیا تھا اور دونوں فریقین نے ایران اور عراق کے مابین تکنیکی تعاون اور بجلی کے تبادلے کی تفصیلات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ عراقی وزیر توانائی نے، ایرانی محکمہ توانائی کے حکام سے ملاقات کے مقصد سے تہران کا دورہ کیا ہے اور وہ کل ایرانی وزیر توانائی سے ملاقات کریں گے۔

کہا جاتا ہے کہ انہوں نے گرمیوں میں بجلی کی تیاری اور فراہمی کیلئے ایران سے مزید گیس کی درآمد پر مذاکرات کیلئے ایران کا دورہ کیا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha