1 مئی، 2021، 6:42 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84315217
T T
0 Persons
ایران جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے اجلاس کا از سر نو آغاز

تہران، ارنا- ایران جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے اجلاس کا کچھ لمحات پہلے ایران اور 1+4 گروہ کے درمیان ویانا کے گرانڈ ہوٹل میں انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے نائب سربراہ "انریکہ مورا" اس اجلاس کی سربراہی کریں گے اور نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور "سید عباس عراقچی" ایرانی وفد کی قیادت کریں گے۔

منعقدہ اس اجلاس میں گزشتہ دنوں میں تین شعبوں بشمول پابندیوں کی منسوخی، جوہری پروگرام اور وعدوں پر عمل درآمد کی ترتیب سے متعلق ماہر ورکنگ گروپس کے گزشتہ دنوں کی مشاورت کے نتایج پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ  منعقدہ اس اجلاس کے بعد وفود اپنے اپنے ممالک واپس روانہ ہوں گے۔

حالیہ دنوں میں، مختلف سطحوں ماہرین کی میٹنگز کے ساتھ ساتھ دوطرفہ اور کثیرالجہتی اجلاسوں کا انعقاد کیا گیا۔

آج کے اجلاس سے پہلے بھی ایرانی وفد کی قیادت کرنے والے نائب ایرانی وزیر خارجہ نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ "انریکہ مورا" اور روسی مذاکرات کرنے والے وفد کے سربراہ "میخائیل اولیانوف" کیساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .