خاتون ایرانی کراٹے کھیلاڑی کو ٹوکیو اولمپکس کا کوٹہ حاصل

رشت، ارنا - خاتون ایرانی کراٹے کھیلاڑی نے ورلڈ کراٹے لیگ میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹوکیو اولمپکس کا کوٹہ حاصل کر لیا۔

ایرانی صوبے گیلان کی کراٹے تنظیم کے سربراہ' مزدا صوفی' نے آج بروز ہفتہ ارنا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ایرانی شمالی صوبے گیلان سے تعلق رکھنے والی ایرانی کھہیلاڑی 'سارا بہمنیار' نے لزبن میں منعقدہ ورلڈ کراٹے ون لیگ مقابلوں میں اپنی مکمل مہارت کے جوہر دکھاتے ہوئے درجہ بندی کے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا اور ٹوکیو کے اولمپکس مقابلوں کا کوٹہ حاصل کر لیا۔

ورلڈ کراٹے ون لیگ 30 اپریل سے 2 اپریل تک کو پرتگال کے شہر لزبن میں جاری ہے جس میں 87 ممالک کے 769 کھیلاڑی شریک ہیں۔

اس سے قبل ایرانی کراٹے کھیلاڑی 'آرمین ہادی پور اور ایرانی شمشیر زنی کی ٹیم کے کھیلاڑی 'محمد رہبری' نے ٹوکیو کے اولمپکس مقابلوں کا کوٹہ حاصل کر لیا تھا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURD

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 0 =